سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں قیمت 9 ڈالر مزید کم ہوگئی
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک

|

22 Mar 2025

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن کمی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر گر کر 3022 ڈالر پر آ گئی۔

اسی طرح ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت فی تولہ 800 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 18 ہزار روپے رہ گئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کی کمی کے ساتھ 2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 3475 روپے پر برقرار رہی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 2979 روپے پر مستحکم رہی۔

گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی اونس 19 ڈالر کم ہوئی تھی، جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!