سونے کی قیمت میں مزید 2 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ
عالمی مارکیٹ میں 22 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے
ویب ڈیسک
|
26 Oct 2024
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں 22 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے باعث فی اونس قیمت 2748 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں ہفتے کے روز مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 84 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی۔
اسی طرح سے فی دس گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 43 ہزار 741 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment