سونے کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالرز کا اضافہ ہوا
ویب ڈیسک
|
14 Mar 2024
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے چوتھے دن سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کے اضافے سے 2188ڈالر کی سطح پہنچی جس کے باعث پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 250روپے کے اضافے سے 228550 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 215روپے کے اضافے سے 195945روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment