سونے کی قیمت میں ایک بار پھر سیکڑوں روپے کا اضافہ
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی
ویب ڈیسک
|
26 Feb 2024
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر سیکڑوں روپے بڑھ گئے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت بڑھنے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں دو ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2054 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کی وجہ سے پاکستان کے تمام مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے بڑھ گئی۔
حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 800 روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سےایک لاکھ 85 ہزار 14 روپے پر پہنچ گئی۔
Comments
0 comment