سونے کی قیمت میں یک دم سیکڑوں روپے کی کمی

سونے کی قیمت میں یک دم سیکڑوں روپے کی کمی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی ہوئی
سونے کی قیمت میں یک دم سیکڑوں روپے کی کمی

ویب ڈیسک

|

23 Feb 2024

سونے کی قیمت میں جمعے کے روز یک دم ایک ہزار روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 2040ڈالر کی سطح پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1200روپے کی کمی سے 214100روپے پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 1029روپے کی کمی سے 183556روپے ہوگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2570روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2203.36روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!