سونے کی قیمت میں یکدم 12 ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی
Webdesk
|
6 Jun 2026
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونا خریداروں کے لیے نسبتاً سستا ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 124 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 328 ڈالر تک آ گئی۔
عالمی منڈی میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھے گئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 12 ہزار 489 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے رہ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 240 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 772 روپے ہو گئی ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 463 روپے سستی ہونے کے بعد 7 ہزار 267 روپے کی سطح پر آ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 421 روپے کم ہو کر 6 ہزار 202 روپے ہو گئی۔
Comments
0 comment