سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، عوام پریشان
آج جمعرات کے روز فی تولہ سونا 7800 روپے اضافے سے 3 لاکھ 28 ہزار 800 کا ہوگیا۔

Webdesk
|
10 Apr 2025
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اچانک اتنے بڑے اضافے سے خریدار پریشان ہوگئے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آج جمعرات کے روز فی تولہ سونا 7800 روپے اضافے سے 3 لاکھ 28 ہزار 800 کا ہوگیا۔
اسی تناسب سے 10 گرام سونے کی قیمت 6688 روپے اضافے سے 2 لاکھ 81 ہزار 893 پر پہنچ گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 78 ڈالر اضافے سے 3118 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
Comments
0 comment