تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں اضافہ، ماہانہ کتنی آمدن پر کتنا ٹیکس ہوگا؟ جانیے

تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں اضافہ، ماہانہ کتنی آمدن پر کتنا ٹیکس ہوگا؟ جانیے

ماہانہ ایک لاکھ سے زیادہ کمانے والے کو 2500 روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا
تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں اضافہ، ماہانہ کتنی آمدن پر کتنا ٹیکس ہوگا؟ جانیے

ویب ڈیسک

|

12 Jun 2024

حکومت نے آئندہ مالی سال 25-2024  کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کےانکم ٹیکس میں اضافہ کردیا۔ جس کے تحت 50 ہزار  روپے ماہانہ آمدن والے افراد انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

حکومت نے سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ کمانے والوں کا انکم ٹیکس 5 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ ایک لاکھ روپے تک ماہانہ آمدن پر انکم ٹیکس 5 فیصد کر کے اسے  1250 سے بڑھا کر 2500 روپے کر دیا ہے۔

سالانہ 12 لاکھ سے 22 لاکھ روپےآمدن پر ٹیکس 15 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ ماہانہ 1 لاکھ 83 ہزار 344 روپےتنخواہ والوں پر انکم ٹیکس 15 فیصد عائد کردیا گیا ہے۔ ان افراد کا انکم ٹیکس 11667 سے بڑھا کر 15 ہزار روپے ماہانہ کردیا گیا ہے۔

اسی طرح سالانہ 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس 25 فیصد عائد کیا گیا ہے جبکہ ماہانہ 2 لاکھ67 ہزار 667  روپے تنخواہ  پر ٹیکس 25 فیصد کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد ماہانہ انکم ٹیکس 28 ہزار 770 سے بڑھا کر 35 ہزار 834 ماہانہ کر دیا گیا ہے۔

سالانہ 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس 30 فیصد عائد کیا گیا جبکہ ماہانہ 3 لاکھ 41 ہزار 667 تک تنخواہ پر ٹیکس 30 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ان افراد کا ٹیکس 47 ہزار 408 روپے سے بڑھ کر 53 ہزار 333 روپے ماہانہ ہوگیا ہے۔

اسی طرح سالانہ 41 لاکھ روپے تنخواہ پر 35 فیصد ٹیکس لاگو کیا جائےگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!