اوورسیز پاکستانیوں نے 1 ماہ میں 4 ارب ڈالر ملک بھیج دیے

ویب ڈیسک
|
14 Apr 2025
کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مارچ میں چار ارب ڈالر سے زائد مالیت کی ترسیلات بھیج کر ریکارڈ قائم کردیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مارچ 2025ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر پہلی مرتبہ 4 ارب امریکی ڈالر سے زائد رہیں اور اس مد میں 4.1 ارب امریکی ڈالر کی آمد ہوئی۔
نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بسال بنیادوں اور ماہ بہ ماہ بنیادوں پر بالترتیب 37.3 فیصد اور 29.8 فیصد اضافہ ہوا۔
مجموعی طور پر، جولائی تا مارچ مالی سال 25ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر سے رقوم کی آمد 33.2 فیصد اضافے کے ساتھ 28.0 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ جولائی تا مارچ مالی سال 24ء میں 21.0 ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے تھے۔
مارچ 2025ء کے دوران ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب (987.3 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (842.1 ملین ڈالر)، برطانیہ (683.9 ملین ڈالر) اور امریکہ (419.5 ملین ڈالر) سے موصول ہوا۔
Comments
0 comment