ایف بی آر وصولیوں کے ہدف میں ناکام، شارٹ فال 118 ارب روپے تک پہنچ گیا

ایف بی آر وصولیوں کے ہدف میں ناکام، شارٹ فال 118 ارب روپے تک پہنچ گیا

اپریل 2025 میں 845 ارب روپے کی وصولیاں ہوئیں
ایف بی آر وصولیوں کے ہدف میں ناکام، شارٹ فال 118 ارب روپے تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک

|

1 May 2025

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے دس ماہ اور گذشتہ ماہ (اپریل 2025) کے ٹیکس وصولیوں کے اہداف پورے کرنے میں ناکام رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں ایف بی آر کا ریونیو شارٹ فال 830 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ صرف اپریل 2025 میں ہی 118 ارب روپے کا شارٹ فال ہوا ہے۔  

رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں ایف بی آر نے 9,630 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں، جو مقررہ ہدف 10,130 ارب روپے سے 830 ارب روپے کم ہے۔  

اپریل 2025 میں 845 ارب روپے کی وصولیاں ہوئیں، جو ماہانہ ہدف 963 ارب روپے سے 118 ارب روپے کم ہیں۔  

ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارے کے اندر غیرمنصفانہ الاونسز اور مراعات کی پالیسیوں کے خلاف ملازمین کے احتجاج کے اثرات اب واضح ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ پرفارمنس الاونس منجمد کر دیے گئے ہیں،  140 فیصد الاونس صرف افسران کو دیا جارہا ہے۔  غیرمنصفانہ ریوارڈز پالیسی** پر عملدرآمد ہورہا ہے۔  

ملازمین ملک بھر میں ٹوکن احتجاج کر رہے ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ "قلم چھوڑ" احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔  

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!