ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی، مزید کمی کا امکان
Webdesk
|
29 May 2024
لاہور: ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کردی گئی ہے، جبکہ ایل پی جی آئندہ ہفتے بھی مزید سستی ہونے کا امکان ہے۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایل پی جی کے لوکل ڈسٹری بیوٹرز اور امپورٹرز کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں قیمت 60 سے 70 روپے کم ہوکر 250 روپے سے 180 روپے فی کلو پر آ گئی ہے۔
عرفان کھوکھر نے مزید کہا کہ درآمد شدہ ایل پی جی کے 3 جہاز کراچی پورٹ پر پہنچتے ہی او جی ڈی سی ایل نے پیداواری لاگت کم کر دی ہے اور ایل پی جی کا ایک اور جہاز دو تین روز میں پاکستان پہنچ جائے گا ، جس کے بعد قیمت مزید کم ہوجائے گی۔
عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی کی قیمت اوگرا نے 238 روپے مقررہ کی تھی مگر مافیا کی جانب سے 240 سے 250 روپے فی کلو فروخت کی جارہی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ او جی ڈی سی ایل نے اہل پی جی کی پیداواری قیمت میں 32 ہزار میٹرک ٹن تک کمی کی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی پیداواری قیمت ایک لاکھ 62 ہزار میٹرک ٹن سے کم ہو کر 1 لاکھ 30 ہزار پر آگئی ہے اور ایل پی جی کے تمام اسٹوریج سے بھر گئے ہیں ۔آئندہ ہفتے ایل پی جی کی قیمت میں مزید کمی ہوگی۔
او جی ڈی سی ایل نے صرف چند افراد کو نوازنے کے لیے قیمت میں کمی کی۔ ایل پی جی مافیا کی بلیک میلنگ پر اوگرا اور دیگر حکومتی ادارے بھی خاموش تماشائی بنے رہے۔
Comments
0 comment