ایل پی جی کی قیمت میں من مانا اضافہ
مافیا نے ایل پی جی کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا
ویب ڈیسک
|
5 Mar 2024
لاہور: ایل پی جی کی قیمتوں میں یک دم بڑا اضافہ کردیا گیا۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری قیمت 257 روپے ہے مگر اسے 277 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
مافیا نے قیمت میں 10 روپے کمی کے 3 دن بعد ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں 20 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 240 روپے اور کمرشل سلنڈر 910 روپے مہنگا ہوگیا۔
عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ سوئی گیس پہلے ہی عوام کی پہنچ سے دور ہے اور اس پر رہی سہی کسر ایل پی جی مافیا نے پوری کر دی ہے۔ اوگرا فوری طور پر گیس مافیا کے خلاف کارروائی کرے۔
Comments
0 comment