زرمبادلہ کے ذخائر 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر گزشتہ ہفتے کے دوران 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی سے 9 ارب 2 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
زرمبادلہ کے ذخائر 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

Webdesk

|

25 Jul 2024

 کراچی:ملک میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ قومی ذخائر کا مجموعی حجم 14 ارب 33 کروڑ سے زائد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر گزشتہ ہفتے کے دوران 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی سے 9 ارب 2 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 30 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کو 14 ارب 33 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے 29 جولائی کو زری پالیسی کا اعلان ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!