زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

اسٹیٹ بینک کے مطابق 29 مارچ کو ختم ہونے والے کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 6 کروڑ 72 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی
زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

Webdesk

|

4 Apr 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق 29 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 4 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ مجموعی زخائر 13 ارب 37 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 29 مارچ کو ختم ہونے والے کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 6 کروڑ 72 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 33 کروڑ کے ذخائر باقی رہ گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!