11 سالہ بچے نے ساحل سے لاکھوں سال پرانا شارک کا دانت دریافت کرلیا

11 سالہ بچے نے ساحل سے لاکھوں سال پرانا شارک کا دانت دریافت کرلیا

درحقیقت کروڑوں سال قبل سمندروں میں اتنی بڑی شارک مچھلیاں گھومتی تھیں
11 سالہ بچے نے ساحل سے لاکھوں سال پرانا شارک کا دانت دریافت کرلیا

Webdesk

|

18 Aug 2026

شارک کو اپنے ارگرد دیکھ کر بیشتر افراد دہشت زدہ ہوجاتے ہیں مگر موجودہ عہد کی مچھلیاں زمانہ قدیم کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔

درحقیقت کروڑوں سال قبل سمندروں میں اتنی بڑی شارک مچھلیاں گھومتی تھیں جو کلر وہیل کو محض 5 نوالوں میں نگل سکتی تھیں۔ایسی ہی ایک شارک کا لاکھوں سال پرانا دانت ایک بچے نے اپنے والد کے ساتھ امریکی ریاست نیوجرسی کے ساحل میں سیپیاں تلاش کرتے ہوئے دریافت کیا۔

مائیک بران اور ان کے بیٹے بو ورز نے اس لاکھوں سال پرانے فوسل کو سی آئیل سٹی کے ساحل پر دریافت کیا۔ہر دور کی سب سے بڑی شکاری میگا لوڈون شارک مچھلی 16 میٹر لمبی ہوتی تھی یعنی کسی بس سے بھی بڑی اور موجود عہد کی گریٹ وائٹ شارک سے 2 یا 3 گنا بڑی۔اس مچھلی کے تیرنے کی رفتار بھی موجودہ عہد کی شارک سے بہت زیادہ تیز تھی۔

محققین نے بتایا کہ وہ اپنے عہد کی ایسی شکاری مچھلی تھی جس کا اپنے علاقے میں راج ہوتا تھا اور کوئی بھی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا تھا۔ایسا مانا جاتا ہے کہ شارک کی یہ نسل 40 لاکھ سال قبل ختم ہوگئی تھی۔اس قدیم دانت کا حجم لگ بھگ بچے کی ہتھیلی کے برابر ہے۔

یہ خاندان اس علاقے میں چھٹیاں منانے کے لیے آیا ہوا تھا اور بچہ ساحل پر سیپیاں اکٹھی کر رہا تھا۔مائیک بران نے بتایا کہ انہوں نے 2 چٹانوں کے درمیان کسی چیز کو دیکھا تھا مگر ان کا ہاتھ اس تک نہیں پہنچا تو اپنے بیٹے کو بلایا۔

بو بوورز نے بتایا کہ پہلے تو وہ چٹانوں کے درمیان ہاتھ ڈالنے سے ہچکچا رہا تھا مگر پھر اس دانت کو باہر کھینچ لیا۔11 سالہ بچے کے مطابق ہمیں یہ جان کر یقین نہیں آیا کہ یہ دانت لاکھوں سال پرانا تھا۔

اس کا کہنا تھا کہ ہمیں اس طرح کی دریافت کا کبھی خیال نہیں آیا تھا۔مائیک بران نے بتایا کہ چونکہ یہ دانت ایک عوامی ساحل پر ملا تو ان کے خاندان کو دانت رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس دانت کا معائنہ نیو جرسی اسٹیٹ میوزیم سے کرانے کے بعد علم ہوا تھا کہ وہ میگا لوڈون شارک کا دانت تھا۔ماہرین کے مطابق دانت بہت اچھی حالت میں ہے اور اس سے قبل اب تک اس ریاست میں ایسے 5 دانت دریافت ہوچکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!