2 hours ago
علیزے سلطان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Webdesk
|
8 Jun 2026
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
علیزے سلطان نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی .جس میں وہ اپنی دوست کے ہمراہ ایک ریسٹورنٹ میں موجود ہیں اور خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ دیے گئے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ وہ زندگی کے مختلف چیلنجز کے باوجود خوش رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔
تاہم ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔بعض صارفین نے ان کی ویڈیو پر تنقید کی جبکہ کچھ نے ان کے حجاب کے حوالے سے سوالات اٹھائے۔
دوسری جانب کئی صارفین نے علیزے سلطان کی ذاتی زندگی اور فیصلوں کے احترام کی بھی اپیل کی ہے۔
Comments
0 comment