عاصم اظہر نے مداحوں سے معافی مانگ لی

عاصم اظہر نے مداحوں سے معافی مانگ لی

گلوکار نے آخر میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ مداح میرے شاندار گانوں اور میٹھے آموں سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔
عاصم اظہر نے مداحوں سے معافی مانگ لی

Webdesk

|

14 Jun 2026

لاہور: معروف گلوکار عاصم اظہر نے یوٹیوبر رجب بٹ تنازعہ پر مداحوں سے معافی مانگ لی ۔گلوکار عاصم اظہر نے یوٹیوبر رجب بٹ کی تعریف کرنے پر انٹرنیٹ پر ملا جلا ردعمل سامنے آنے کے بعد مداحوں سے معذرت کرلی ہے۔

تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب رجب بٹ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس کے پس منظر میں عاصم اظہر کی آواز میں گایا مشہور گانا تو ہے وہی چل رہا تھا اس کلپ میں رجب بٹ کو گانے کے بول گنگناتے اور رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

کمنٹس سیکشن میں گلوکار نے گرمجوشی سے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ شہزادہ لگ رہا ہے میرا بھائی، تھینک یو سو مچ مائی لو۔انہوں نے بعد میں یہ ریل انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کی اور لکھا کہ لو اِٹ برو آپ نے لیول بہت ہائی کردیا ہے۔

عاصم اظہر نے تنقید کے بعد وضاحت دیتے ہوئے لکھا کسی کا شکریہ ادا کرنے اور بدلے میں محبت دکھانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میرے نظریات اور اقدار بھی کسی دوسرے جیسے ہیں، یہ صرف بدلے میں محبت کا اظہار کرنے کا ایک طریقہ تھا اور میں اپنے مداحوں کی تشویش کو سمجھتا ہوں۔

گلوکار نے آخر میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ مداح میرے شاندار گانوں اور میٹھے آموں سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!