عائزہ خان شوٹنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئیں
Webdesk
|
22 Jul 2024
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان شوٹنگ کے دوران جھلسنے سے بال بال بچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق عائزہ خان ایک پروجیکٹ کی ماڈؒلنگ کررہی ہیں جس کی فوٹو شوٹ اور ویڈیو گراف انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیے ہیں۔
اداکارہ نے اب سے کچھ دیر قبل ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں اُنہیں سیاہ لباس میں سمندر کنارے کالے گھوڑے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
عائزہ خان شوٹنگ میں محو ہوکر بے دھیانی میں آگ کے اتنی قریب پہنچ گئیں کہ اُن کے بال اور وہ خود بال بال بچ گئیں۔
عائزہ خان کی ویڈیو میں چیخنے کی آواز بھی سنی جا سکتی ہے۔ اداکارہ نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’عائزہ خان، قسط نمبر 2، تقریباً خود کو دوبارہ جلاتے ہوئے لیکن کم از کم گھوڑے کو بچا لیا۔‘
Comments
0 comment