بدترین کارکردگی، بابر اعظم آئی سی سی کی رینکنگ میں ٹاپ 10 سے باہر
Webdesk
|
4 Sep 2024
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم بنگلہ دیش کے خلاف خراب کارکردگی کے بعد آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں ٹاپ 10 سے باہر ہو گئے۔
آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ جاری ہونے کے بعد پاکستانی بلے باز بابر اعظم کو مزید ذلت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے بعد، بابر تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10 سے باہر ہو گئے ہیں۔بابر نے دسمبر 2022 کے بعد سے کوئی ٹیسٹ ففٹی نہیں بنائی ہے۔
29 سالہ نوجوان 712 پوائنٹس کی ریٹنگ کے ساتھ تین درجے نیچے 12ویں نمبر پر آگئے، بلے باز بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں صرف 64 رنز بنا سکے، اور ایک بھی 50نہیں کرپائے، پاکستان کو بنگلہ دیش جیسی کمزور ٹیم سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔
روہت شرما، جیسوال اور ویرات کوہلی ، تینوں بھارتی کھلاڑیوں نے اپنی پوزیشنز کو برقرار رکھا، ان کی نظریں سرفہرست مقام پر ہوں گی کیونکہ وہ اس ماہ شروع ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Comments
0 comment