7 hours ago
برٹنی اسپیئرز نے انسٹاگرام اکائونٹ ڈیلیٹ کردیا، وجہ سامنے آگئی
Webdesk
|
4 Nov 2025
نیویارک: امریکن پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے اپنی حالیہ پریشان کن پوسٹس کے بعد اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کو ڈیلیٹ کر دیا ہے، جس سے ان کے مداحوں میں گہری تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
43 سالہ اسپیئرز، جو اپنے انسٹاگرام پر بے باک اور غیر فلٹرڈ پوسٹس کے لیے جانی جاتی ہیں، 3 نومبر کو سوشل میڈیا سے غائب ہو گئیں ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنے بچوں، جیدن جیمز اور شان پریسٹن کے حوالے سے کچھ جذباتی پیغامات اور ویڈیوز بھی شیئر کیں تھیں، جن میں وہ اپنی ذاتی مشکلات اور چوٹوں کے بارے میں بات کرتی دکھائی دیں۔
انہوں نے 7 اکتوبر کی ایک پوسٹ میں اپنے بیٹوں کے بارے میں لکھا کہ انہیں مائی واپس جانا چاہیے، جس سے مداحوں میں ان کی ذہنی اور جسمانی حالات کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
اسپیئرز نے اپنے رقص کی ویڈیوز کے بارے میں کہا تھا کہ یہ اس کا خود کو ظاہر کرنے کا طریقہ ہے اور وہ آرٹ کے ذریعے دعا کرتی ہے، ساتھ ہی یہ بھی وضاحت کی کہ انہیں کسی کی ہمدردی یا افسوس کی ضرورت نہیں ہے۔
مگر ان کی ویڈیوز میں نظر آنے والے چوٹوں اور پٹیوں نے ان کے مداحوں کو مزید پریشان کر دیا۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ وہ اپنے دوست کے گھر سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہو گئیں تھیں، جس سے ان کے جسم پر چوٹیں آئی تھیں۔
اس کے بعد، 19 اکتوبر کو اسپیئرز نے ایک اور پریشان کن پوسٹ شیئر کی جس میں کہا کہ انہیں 2018 میں علاج کے دوران دماغی نقصان پہنچا تھا اور ایک غلط اسٹنٹ کے باعث ان کا جسم مزید مسائل کا شکار ہو گیا ہے۔
انہوں نے اپنی کندھوں کو پرندوں کے پروں سے تشبیہ دی اور کہا کہ ان کا کٹنا ممکن نہیں ہے، جسے کئی مداحوں نے اس کی اندرونی لڑائی اور عزم کی علامت سمجھا۔
اب جبکہ اس کا انسٹاگرام اکائونٹ ڈیلیٹ ہو چکا ہے، اس اچانک خاموشی نے ایک بار پھر ان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے بارے میں پرانے خدشات کو جنم دیا ہے۔
برٹنی کی غیر موجودگی نے ان کے فالوورز میں مزید فکر اور پریشانی پیدا کر دی ہے، اور ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ اس کی خیریت کے لیے دعا گو ہیں۔
Comments
0 comment