بشارالاسد کے سقوط سے ایران کمزور نہیں ہوگا، پاسداران انقلاب
انہوں اس بات پر زور دیا کہ ایرانی افواج اب شام میں موجود نہیں ہیں۔
Webdesk
|
11 Dec 2024
دمشق: شام میں اپنے اتحادی بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک اس تبدیلی سے متاثر یا کمزور نہیں ہوگا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلامی نے منگل کو پارلیمنٹ کے اراکین کے ساتھ ایک غیر عوامی اجلاس کے دوران مزید کہا کہ ہم کمزور نہیں ہوں گے اور کچھ بھی ہمارے ملک کی طاقت کو کم نہیں کرے گا۔
انہوں اس بات پر زور دیا کہ ایرانی افواج اب شام میں موجود نہیں ہیں۔
انھوں نے کہا کہبشار الاسد کیاقتدار کے خاتمے سے پہلے آخری لمحے تک ہمارے فوجی مشیر اور افواج شام میں موجود تھیں، لیکن فی الحال، وہاں کوئی ایرانی افواج موجود نہیں ہے۔
Comments
0 comment