4 hours ago
’چوری نہیں قتل کی کوشش‘ : سیف علی خان پر حملے کرنے والی کی فوٹیج نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا
ویب ڈیسک
|
16 Jan 2025
بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کی تصویر اور واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
ممبئی پولیس نے تحقیقات کے دوران سیف علی خان کے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے فوٹیج نکال کر میڈیا کو جاری کی جس میں 30 سے 35 سالہ عمر کے ڈکیت کو واضح دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ فوٹیج گزشتہ رات کو ڈھائی بجے کے وقت کی ہے اور اُسی وقت سیف علی خان کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی، اداکار نے مزاحمت کی تو چوروں کے گینگ نے اُن پر چاقو کے متعدد وار کیے۔
چاقو کے وار کے نتیجے میں سیف علی خان زخمی ہوئے جنہیں اُن کا بیٹا ابراہیم رکشے میں ڈال کر اسپتال لے کر گیا جبکہ حملے کے وقت کرینہ کپور (اہلیہ) گھر پر نہیں تھیں اور وہ اپنی دوستوں کے ساتھ پارٹی کررہی تھیں۔
سیف علی خان کی صحت اب ڈیٹ
سیف علی خان کو ممبئی کے لیلا وتی اسپتال لے جایا گیا جہاں کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ انہیں ریڑھ کی ہڈی کے قریب، پشت اور سامنے چھ بار چاقو کے وار کر کے زخمی کیا گیا، ان می سے دو زخمی گہرے ہیں۔
ڈاکٹرز نے سیف علی خان کی سرجری کی جس میں اُن کے جسم سے چاقو کا ٹکڑا بھی نکلا۔ طبیب نے بتایا تھا کہ کامیاب آپریشن کے بعد اداکار کو آئی سی یو منتقل کردیا گیا جہاں وہ ایک روز ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گے۔
ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر بھی قرار دیا اور کہا ہے کہ فی الحال لوگوں سے ملاقات پر پابندی لگائی گئی ہے تاکہ سیف علی خان کو آرام مل سکے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کی جس کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ہاتھ لگی۔ اور اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جینز، ٹی شرٹ میں مبلوس بیگ ٹانگا ملزم تھاجس نے کاندھے پر نارنجی رنگ کی چادر بھی تھی۔
نارنجی رنگ کی چادر سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ ملزم کا تعلق کسی ہندو انتہا پسند تنظیم سے ہے اور یہ واقعہ چوری کا نہیں قاتلانہ حملہ ہے تاہم پولیس اس کو چوری کی واردات قرار دے رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا بھی یہی ماننا ہے کہ مسلمان ہونے کی وجہ سے ہندو انتہا پسند شخص نے یہ کارروائی کی جبکہ پولیس نے بھی ایک ملازم کو ملوث ہونے کے شک پر شامل تفتیش کرلیا ہے۔
Comments
0 comment