چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کے دعوے کی حقیقت سامنے آگئی

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کے دعوے کی حقیقت سامنے آگئی

اس دعوے کے سامنے آمنے پر لوگ حیران رہ گئے تھے
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کے دعوے کی حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

14 Feb 2025

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اسی دوران پاکستان کی فتح کا دعویٰ بھی کردیا گیا ہے۔

یہ دعویٰ اپنی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور اینیمیٹڈ کارٹون دی سمپسنز کارٹون میں کیا گیا ہے۔

اس کارٹون نے ٹرمپ کے پہلی بار صدر بننے، کملا ہیرس سمیت دیگر پیشگوئیاں کی تھیں جو بعد میں سچ ثابت ہوئیں تاہم اس حوالے سے کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اصل میں ایسا نہیں ہوا اور ویڈیو کو ایڈیٹ کر کے دکھایا گیا تھا۔

tribune

اب سمپسنز کارٹون کی ایک قسط کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے اور صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ کارٹون میں پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں فتح کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

حقیقت کیا ہے؟

اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کیے اور کہا کہ دراصل یہ ویڈیو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!