چین میں ٹریفک کنٹرول کے لیے روبوٹ تعینات کردیے گئے

چین میں ٹریفک کنٹرول کے لیے روبوٹ تعینات کردیے گئے

ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
چین میں ٹریفک کنٹرول کے لیے روبوٹ تعینات کردیے گئے

Webdesk

|

9 Jun 2026

بیجنگ: چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگژو میں ٹریفک کے بہا کو بہتر بنانے اور ٹریفک پولیس کی معاونت کے لیے جدید روبوٹس تعینات کر دیے گئے ہیں، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر 15 جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹس تعینات کیے گئے ہیں جو ٹریفک کی نگرانی، قوانین پر عمل درآمد اور شہریوں کی رہنمائی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں روبوٹس کو ٹریفک نظم و ضبط برقرار رکھتے، گاڑیوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کرتے اور غیر ضروری ہارن بجانے سے روکنے کے لیے ہدایات دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ روبوٹس کی تعیناتی کا مقصد تعطیلات اور مصروف اوقات میں بڑھنے والے ٹریفک دبا سے نمٹنا اور ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو مزید موثر بنانا ہے۔

حکام کے مطابق مصنوعی ذہانت اور جدید سینسرز سے لیس یہ روبوٹس ٹریفک کی صورتحال کا فوری تجزیہ کرنے اور ضرورت کے مطابق ردعمل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہانگژو چین کے اہم ٹیکنالوجی مراکز میں شمار ہوتا ہے، جہاں متعدد مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کی کمپنیاں قائم ہیں.جس کے باعث شہر میں جدید ٹیکنالوجی کے عملی استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!