امام الحق کو 2 سالہ پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے: ذرائع

امام الحق کو 2 سالہ پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے: ذرائع

امام الحق کے حوالے سے بورڈ کی ایک اعلی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جا رہی ہے۔
امام الحق کو 2 سالہ پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے: ذرائع

Webdesk

|

2 Sep 2026

لاہور: دورہ انگلینڈ سے ریلیز کیے جانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپرمحمد رضوان اور اوپنر امام الحق کو بورڈ کی جانب سے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق امام الحق اور محمد رضوان کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے بورڈ نے انتہائی اقدامات کیے، امام الحق کے حوالے سے بورڈ کی ایک اعلی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ماضی میں جعلی انجری کا شکارامام الحق پر مستقبل میں ایک سے دو سال کی پابندی کا امکان ہے جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان کے ڈسپلن کے حوالے سے بورڈ کو شدید تحفظات ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئندہ آنے والے چند روز میں محمد رضوان سے باز پرس کا امکان ہے اور مستقبل قریب میں محمد رضوان کے پاکستان کی کسی ٹیم میں شامل ہونے کا امکان نہیں تاہم محمد رضوان کو مستبل میں سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!