ایران کا امریکا پر جوابی حملہ: اردن، بحرین اور عراق میں امریکی اڈے نشانہ

ایران کا امریکا پر جوابی حملہ: اردن، بحرین اور عراق میں امریکی اڈے نشانہ

پاسداران انقلاب نے بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے
ایران کا امریکا پر جوابی حملہ: اردن، بحرین اور عراق میں امریکی اڈے نشانہ

Webdesk

|

2 Sep 2026

تہران: ایران نے امریکا کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے اردن میں امریکی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا، جبکہ بحرین میں بھی امریکی اڈے پر ڈرون داغے گئے، عراق کے شہر اربیل میں بھی امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔

پاسداران انقلاب نے بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے، تاہم اس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔

 اردن حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حدود میں داخل ہونے والے 13 بیلسٹک میزائلوں میں سے 10 کو فضا ہی میں تباہ کردیا گیا، جبکہ 3 میزائل آبادی سے دور علاقوں میں گرے۔

دوسری جانب کویت نے بھی ایرانی ڈرون حملے پسپا کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ بحرین نے بھی ایرانی ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!