ڈاکو اسٹاک ایکسچینج کی پارکنگ سے 2 کروڑ 32 لاکھ لوٹ کر فرار

ڈاکو اسٹاک ایکسچینج کی پارکنگ سے 2 کروڑ 32 لاکھ لوٹ کر فرار

کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی ہوئی ، ڈاکو اسٹاک ایکسچینج کی پارکنگ سے دو کروڑ روپے رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ڈاکو اسٹاک ایکسچینج کی پارکنگ سے 2 کروڑ 32 لاکھ لوٹ کر فرار

Webdesk

|

16 Aug 2024

کراچی:رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، ڈاکو اسٹاک ایکسچینج کی پارکنگ سے دو کروڑ روپے رقم لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی ہوئی ، ڈاکو اسٹاک ایکسچینج کی پارکنگ سے دو کروڑ روپے رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

میٹھادر تھانے میں ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، مدعی بلال نے بتایا کہ وہ بلڈر فیضان کے پاس آئوٹ ڈور ملازم ہے کمپنی ملازم عبدالصمد نے شاہراہ فیصل بینک سے رقم اٹھانے کا کہا تھا۔

مقدمے کے متن میں کیاگیاہے کہ عبدالصمد اور2 گارڈوں کے ساتھ 2 کروڑ 32 لاکھ 7 ہزار نکلوائے رقم لے کر آفس آرہے تھے کہ عبدالصمد کوفیضان صاحب کا پیغام آیا کہ رقم اسٹاک ایکسچینج کے پاس بینک میں جمع کروانی ہے۔

مدعی مقدمے نے بتایا جس کے بعد ہم ریلوے گودی ایریا پارکنگ میں پہنچے اور رقم نکال کر نکلے دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان آئے اور اسلحہ نکال لیا ، ملزمان نے عبدالصمد سے تمام رقم جو بلیک بیگ میں تھی چھین لی جبکہ سیکیورٹی گارڈز پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

گولی لگنے سے گارڈ گل ضمیر زخمی ہوگیا جسے اسپتال لائے ،مالک کی ہدایت پر مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچے ہیں۔پولیس سی سی ٹی وی فوٹیجزکی مددسے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!