2 hours ago
اداکار منیب بٹ پر اغوا برائے تاوان کا کیس، عبوری ضمانت میں توسیع
Webdesk
|
9 Jun 2026
اداکار منیب بٹ اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
عدالتی کارروائی کے دوران منیب بٹ کی جانب سے ضمانت میں توسیع کی درخواست دائر کی گئی، جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت تک ریلیف برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ ائیرپورٹ تھانے میں 23 اپریل کو درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مدعی کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا اور بعد ازاں اس کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی منتقل کی گئی۔
تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ رقم کی منتقلی کے بعد متاثرہ شخص کو کورنگی کے علاقے میں چھوڑ دیا گیا تھا۔
پولیس کی جانب سے مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی ہے۔
Comments
0 comment