دنیا بھر میں مائیکرو سافٹ کی ای میل ایپ آئوٹ لک کی بندش
یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ بندش کی وجہ کیا تھی۔

Webdesk
|
2 Mar 2025
نیویارک: دنیا بھر میں بہت سے صارفین عارضی بندش کی وجہ سے اپنے مائیکروسافٹ آئوٹ لک اکانٹس تک رسائی حاصل نہیں کر سکے تھے۔
تاہم کمپنی کی جانب سے اس مسئلے کو فوری طور پر ٹھیک کردیا گیا تھا اور اب یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ بندش کی وجہ کیا تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکروسافٹ 365 نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا کہ انہوں نے بندش کی ممکنہ مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ایک مشتبہ کوڈ کو ہٹا کر مسئلے کو حل کردیا گیا ہے۔
Comments
0 comment