3 hours ago
گوگل نے نیا اوپن اے آئی ماڈل جیما 4 متعارف کرا دیا
ڈویلپرز کے لیے جدید اے آئی ٹیکنالوجی تک رسائی آسان
Webdesk
|
3 Apr 2026
سان فرانسسکو: گوگل نے اپنے جدید اوپن آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈل جیما 4 (Gemma 4) متعارف کرا دیا ہے۔
شنہوا کے مطابق گوگل نے کہا ہے کہ جیما 4 جدید ریزننگ اور خودکار (ورک فلو کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اسے Apache License 2.0 کے تحت جاری کیا گیا ہے تاکہ ڈویلپرز کے لیے جدید اے آئی ٹیکنالوجی تک رسائی آسان بنائی جا سکے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ یہ ماڈل اسی تحقیق اور ٹیکنالوجی پر مبنی ہے جس پر Gemini سیریز تیار کی گئی اور اسے چار مختلف سائز میں پیش کیا گیا ہے تاکہ یہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز، لیپ ٹاپس اور بڑے کمپیوٹنگ سسٹمز پر بھی کام کر سکے۔
Comments
0 comment