جعلی اور غیر قانونی سمز، پی ٹی اے شہریوں کو خبردار کردیا

جعلی اور غیر قانونی سمز، پی ٹی اے شہریوں کو خبردار کردیا

شہری اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی اجازت کے بغیر کوئی سم ان کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ نہ ہو۔
جعلی اور غیر قانونی سمز، پی ٹی اے شہریوں کو خبردار کردیا

Webdesk

|

19 Apr 2026

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو جعلی اور غیر قانونی سمز کے اجرا سے بچنے کے لیے اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

پی ٹی اے کے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ شہری چوک چوراہوں یا بازاروں سے مفت سم لینے سے گریز کریںاور نئی سم صرف موبائل کمپنی کے کسٹمر سروس سینٹر یا فرنچائز سے حاصل کریں۔

پی ٹی اے نے کہا کہ شہری اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی اجازت کے بغیر کوئی سم ان کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ نہ ہو۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ مفت سم کے لالچ میں بائیو میٹرک تصدیق کرانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے دھوکہ دہی کے ذریعے اضافی سمز جاری ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

اتھارٹی نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ شہری اپنے نام پر رجسٹرڈ غیر استعمال شدہ یا اضافی سمز فوری طور پر بلاک کرائیں تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے بچا جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!