7 hours ago
جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملوں میں 8 افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں
Webdesk
|
5 Jun 2026
تل ابیب : جنگ بندی پر اتفاق کے باوجود اسرائیل باز نہیں آیا، لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 8 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔ لبنانی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے جنگ بندی کے بعد کیے گئے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق ہوئے تھے، امریکی ثالثی میں واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔
Comments
0 comment