کبریٰ خان اور گوہر رشید کا دبئی ٹرپ، جھلکیاں وائرل

کبریٰ خان اور گوہر رشید کا دبئی ٹرپ، جھلکیاں وائرل

نئے جوڑے نے خوشیوں کے حسین لمحوں کو بھرپور انجوائے کیا ہے۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید کا دبئی ٹرپ، جھلکیاں وائرل

Webdesk

|

9 Apr 2025

دبئی : کبریٰ خان اور گوہر رشید نے دبئی ٹرپ کی خوبصورت جھلکیاں شیئر کر دیں، نئے جوڑے نے خوشیوں کے حسین لمحوں کو بھرپور انجوائے کیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور پسندیدہ ستارے کبری خان اور گوہر رشید حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔اس جوڑی نے اپنی شادی کا آغاز مکہ مکرمہ میں ایک روحانی اور سادہ نکاح کی تقریب سے کیا، جس کے بعد پاکستان میں ان کی شادی کی تقریبات نے مداحوں اور میڈیا کی خوب توجہ حاصل کی۔

اب یہ نوبیاہتا جوڑا اپنی ازدواجی زندگی کے حسین ابتدائی دنوں کو دبئی میں گزار رہا ہے، رمضان المبارک اور عیدالفطر کے بابرکت مہینے کے بعد دونوں نے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر دبئی میں چھٹیاں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گوہر رشید نے سوشل میڈیا پر اپنی اور کبری خان کی دبئی ٹرپ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں دونوں بہت خوش، پرجوش اور ایک دوسرے کی کمپنی سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

کبھی دونوں ساحل پر ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے چہل قدمی کرتے نظر آئے، تو کبھی دبئی مال اور برج خلیفہ جیسے مقامات پر سیلفیز لیتے ہوئے مداحوں کو خوشی سے لبریز لمحوں کی جھلک دکھا رہے تھے۔

کبری خان اور گوہر رشید نے اس پورے سفر میں سادہ لباس اور کیژول اسٹائل اپنائے رکھا۔دونوں کی باہمی کیمسٹری اور دوستی پر مبنی تعلق مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!