خضدار کے نال بازار میں زوردار دھماکا، 3 افراد جاں بحق

خضدار کے نال بازار میں زوردار دھماکا، 3 افراد جاں بحق

دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ معائنہ کر رہا ہے۔
خضدار کے نال بازار میں زوردار دھماکا، 3 افراد جاں بحق

Webdesk

|

5 Mar 2025

خضدار کی تحصیل نال میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا نال بازار میں ہوا جس سے  وہاں موجود گاڑیوں میں آگ بھڑک اُٹھی، پولیس نے بتایاکہ دھماکے کے نتیجے میں 3 افرادموقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے جبکہ 5شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو نال اور خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ معائنہ کر رہا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے کی مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!