کنگ چارلس نے ملاقات کے دوران کیا کہا؟ ماہرہ خان نے بتادیا

کنگ چارلس نے ملاقات کے دوران کیا کہا؟ ماہرہ خان نے بتادیا

ماہرہ خان کے مطابق میری کنگ چارلس کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی
کنگ چارلس نے ملاقات کے دوران کیا کہا؟ ماہرہ خان نے بتادیا

Webdesk

|

10 Jun 2026

لندن: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے انہیں ایک بہت دلکش شخصیت قرار دیا ہے۔

لندن میں برٹش ایشین ٹرسٹ کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ کنگ چارلس نے ان کے سماجی خدمات کے کام کو سراہا اور تنظیم کی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

ماہرہ خان کے مطابق میری کنگ چارلس کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے برٹش ایشین ٹرسٹ کے ساتھ میرے کام پر شکریہ ادا کیا۔

وہ واقعی ایک بہت دلکش شخصیت ہیں۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ ملاقات کے دوران کنگ چارلس نے ٹرسٹ کے مختلف منصوبوں کے بارے میں سوالات کیے اور ان کی پیش رفت میں دلچسپی ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل پوچھ رہے تھے کہ کام کیسے چل رہا ہے اور انہیں میرے سماجی کاموں سے بھی آگاہی تھی۔

ماہرہ خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کنگ چارلس کی ٹرسٹ کے ساتھ وابستگی اہم سماجی مسائل کی طرف توجہ دلانے میں مدد دیتی ہے۔

اس موقع پر اداکارہ نے ذہنی صحت سے متعلق آگاہی پر بھی بات کی اور کہا کہ معاشرے میں اب بھی لوگ اس موضوع پر کھل کر بات کرنے سے ہچکچاتے ہیں. اس لیے زیادہ آگاہی کی ضرورت ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!