کپل شرما شو کو قانونی نوٹس، سلمان خان کی ٹیم کا شو سے لاتعلقی کا اظہار

کپل شرما شو کو قانونی نوٹس، سلمان خان کی ٹیم کا شو سے لاتعلقی کا اظہار

'دی گریٹ انڈین کپل شو' اب نیٹ فلکس پر نشر ہوتا ہے جس کے خلاف قانونی چارہ گوئی کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔
کپل شرما شو کو قانونی نوٹس، سلمان خان کی ٹیم کا شو سے لاتعلقی کا اظہار

Webdesk

|

14 Nov 2024

ممبئی: معروف کامیڈین کپل شرما کے شو 'دی گریٹ انڈین کپل شو'کو قانونی نوٹس مل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 'دی گریٹ انڈین کپل شو' اب نیٹ فلکس پر نشر ہوتا ہے جس کے خلاف قانونی چارہ گوئی کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کپل شرما نے اپنے شو پر نوبیل انعام یافتی شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کی توہین کرتے ہوئے ان کی میراث کو نقصان پہنچایا ہے۔

کپل شرما کے اس شو کو سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی سے جوڑا جا رہا ہے جس پر پروڈکشن ٹیم نے شو سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔پروڈکشن کمپنی کے قانونی ایڈوائزر نے واضح کیا کہ 'ہمارا نیٹ فلکس پر جاری گریٹ انڈین کپل شو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کو بھی قانو نی نوٹس موصول ہوا ہے جس پر ان کی ٹیم نے کہا ہے کہ ہم نیٹ فلکس پر اس شو سے وابستہ نہیں اس لئے ہمیں نوٹس غلط بھیجا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!