کراچی کسٹمز نے استعمال شدہ موبائل فونزکی درآمد کیلئے نئی ویلیوایشن جاری کردی

کراچی کسٹمز نے استعمال شدہ موبائل فونزکی درآمد کیلئے نئی ویلیوایشن جاری کردی

اس اقدام کا مقصد درآمدی ڈیوٹیزاوردیگر ٹیکسزکوعالمی منڈی میں موجود قیمتوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا ہے۔
کراچی کسٹمز نے استعمال شدہ موبائل فونزکی درآمد کیلئے نئی ویلیوایشن جاری کردی

Webdesk

|

22 Jan 2026

کراچی: ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی نے 62 اقسام کے استعمال شدہ اور پرانے برانڈڈ موبائل فونز کی درآمد کے لئے نئی کسٹمز ویلیوز کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد درآمدی ڈیوٹیزاوردیگر ٹیکسزکوعالمی منڈی میں موجود قیمتوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا ہے۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ نے ویلیوایشن رولنگ نمبر2035 آف 2026 جاری کی ہے، جس کا اطلاق کمرشل بنیادوں پر، بغیر پیکنگ اورلوازمات کے درآمد کئے جانیوالے استعمال شدہ موبائل فونزپرہوگا اس میں ایپل، سام سنگ، گوگل پکسل اورون پلس جیسے معروف برانڈزشامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ سابقہ ویلیوایشن رولنگ ڈیڑھ سال سے زائد پرانی ہو چکی تھی اورموجودہ عالمی مارکیٹ کی صورتحال کی عکاسی نہیں کررہی تھی جبکہ کئی نئے اسمارٹ فون ماڈلزمارکیٹ میں آئے اورپرانے ماڈلزاپنی مدت استعمال پوری کرچکے تھے، جس کی وجہ سے ڈیپریسی ایشن میں تبدیلی ناگزیرتھی۔

کسٹمز حکام نے کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعات 25 اور25 اے کے تحت نئی ویلیوایشن کا عمل شروع کیا ہے، نئے رولنگ کے تحت درآمد شدہ استعمال شدہ موبائل فونزپرمقررہ ویلیوزکے مطابق کسٹمزڈیوٹیزاوردیگر ٹیکسزعائد ہوں گے، چاہے فونزکی حالت یا گریڈ کچھ بھی ہو۔

مزید برآں فونزکوپاکستان برآمد کرنے سے کم ازکم چھ ماہ پہلے ایکٹیویٹ کرنا ضروری ہوگا اوردرآمد کنندگان کو ایکٹیویشن کی مدت ظاہرکرنی ہوگی، جس کی تصدیق متعلقہ سیسنگ افسران کرینگے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!