کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، نشیبی علاقے زیر آب

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، نشیبی علاقے زیر آب

شہر قائد کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، موسمیات، گلشن جمال اور اطراف میں تیز بارش ہوئی
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، نشیبی علاقے زیر آب

Webdesk

|

30 Jul 2024

کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا۔ جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، موسمیات، گلشن جمال اور اطراف میں تیز بارش ہوئی، اس کے علاوہ صدر، کلفٹن گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ ، آئی آئی چندریگر روڈ، کیماڑی، سلطان آباد، گرومندر اور اطراف کے علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی۔

کراچی میں تاحال مطلع ابر آلود ہے جبکہ بارش کے باعث حبس کی شدت میں کمی آگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ 31 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا جبکہ مون سون سیزن میں کراچی میں مزید بارشوں کی توقع ہے۔ اگست میں اچھی بارش اور موسم بہتر ہونے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے، شہر میں اب تک سب سے زیادہ بارش گڈاپ میں ہوئی، جہاں 42.4 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ اورنگی ٹاؤن میں بارش ہوئی، اورنگی ٹان میں 26.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ سرجانی ٹاؤن میں 18.4 ملی میٹر، پاپوش نگر میں 9.6ملی میٹر، گلستان جوہر میں 8.4 ملی میٹر، ماڑی پور میں 8 ملی میٹر، کیماڑی میں 3 ملی میٹر، شارع فیصل پر 2 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر 1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!