کراچی کے رہنے والے تمغوں کے زیادہ حقدار ہیں، عائشہ عمر

کراچی کے رہنے والے تمغوں کے زیادہ حقدار ہیں، عائشہ عمر

رہائش کے اعتبار سے دنیا کے 173 بدترین شہروں میں کراچی کا شمار 170 ویں نمبر پر کیا گیا ہے۔
کراچی کے رہنے والے تمغوں کے زیادہ حقدار ہیں، عائشہ عمر

Webdesk

|

12 Jul 2026

کراچی: اداکارہ، ماڈل عائشہ عمر نے کراچی کے ناقص بنیادی ڈھانچے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر کے رہائشی یہاں رہنے اور حالات کا مقابلہ کرنے پر تمغوں کے حقدار ہیں۔

برطانوی تحقیقی ادارے دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے 2026 کا گلوبل لائیویبلٹی انڈیکس جاری کیا ہے جس میں رہائش کے اعتبار سے دنیا کے 173 بدترین شہروں میں کراچی کا شمار 170 ویں نمبر پر کیا گیا ہے۔

اسی حوالے سے عائشہ عمر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے  کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں اس پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہم کراچی میں رہنے اور زندگی گزارنے پر تمغوں کے حقدار ہیں۔

اداکارہ نے کراچی کے حالت پر مزید لکھا کہ ٹوٹی پھوٹی اور آلودہ سڑکوں پر سفر کرنا، ٹریفک جام میں گھنٹوں پھنسے رہنا، گھروں میں گیس اور بجلی کی محدود فراہمی، ہر وقت لوٹ مار کا خوف، اور سخت محنت کے بعد تمام ٹیکسوں کی ادائیگی اور معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کے باوجود 'لڑو یا بھاگو' (flight-or-fight) والی کیفیت میں مبتلا ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!