کراچی میں سردی کی شدت رواں ہفتے برقراررہنے کا امکان

کراچی میں سردی کی شدت رواں ہفتے برقراررہنے کا امکان

شاہراہِ فیصل پر کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا
کراچی میں سردی کی شدت رواں ہفتے برقراررہنے کا امکان

Webdesk

|

26 Jan 2026

کراچی: شہر قائد میں سردی کی شدت برقرار ہے اور شہر میں رواں ہفتے سردی اسی طرح رہے گی۔

پی ایم ڈی ڈائریکٹر نے بتایا کہ کراچی میں فروری میں درجہ حرارت بڑھنے کاامکان ہے، فروری میں دو سے تین مغربی ہوائوں کے سلسلے ملک پراثر انداز ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے بارش کا کوئی سسٹم نظر نہیں آرہا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جناح ٹرمینل اور اطراف کے علاقے سرد ترین رہے، جناح ٹرمینل پر کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا جب کہ ماڑی پور پر کم سے کم درجہ حرارت 14.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ شاہراہِ فیصل پر کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، گلستان جوہر میں کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ بن قاسم میں کم سے کم درجہ حرارت 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!