1 hour ago
کولمبو: زمبابوے نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
زمبابوے نے سری لنکا کا 179 رنز کا ہدف با آسانی آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
Webdesk
|
19 Feb 2026
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زمبابوے نے سری لنکا میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
سری لنکا نے کولمبو میں کھیلے گئے گروپ بی کے مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔ پاتھن نسنکا 62 اور راتھ نائکے 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جواب میں زمبابوے نے سری لنکا کا 179 رنز کا ہدف با آسانی آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
زمبابوے کی جانب سے برائن بیننٹ 63 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ا س کے علاوہ مارومانی 34، ریان برل 23، کپتان سکندر رضا نے 45رنز بنائے۔
یوں زمبابوے کی ٹیم نے اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ کیا۔
Comments
0 comment