امریکی صدر نے عمان پر بمباری کی دھمکی دیدی

امریکی صدر نے عمان پر بمباری کی دھمکی دیدی

ٹرمپ نے طویل المدتی امریکی شراکت دار عمان پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ "اگر عمان راستے میں آیا تو ہم ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔
امریکی صدر نے عمان پر بمباری کی دھمکی دیدی

Webdesk

|

18 Aug 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں امریکی کوششوں میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کو شدید دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز میں امریکی کوششوں میں مداخلت کی تو شدید بمباری کریں گے۔

یہ دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے دی گئی دو ماہ کی مہلت ختم ہو چکی ہے اور کسی معاہدے کے آثار نظر نہیں آ رہے۔

 انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے طویل المدتی امریکی شراکت دار عمان پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ "اگر عمان راستے میں آیا تو ہم ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

خیال رہیعمان روایتی طور پر واشنگٹن اور تہران کے درمیان اہم سفارتی ثالث کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

امریکا اور عمان ایران کے ساتھ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے الگ الگ مذاکرات کر رہے ہیں جبکہ تہران اور مسقط کے درمیان بحری جہازوں کی آمدورفت کے راستے پر اتفاق ہوگیا ہے، تاہم حتمی تفصیلات طے ہونا باقی ہیں۔

عمان آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے سے متصل ہے اور خود کو تنازع میں غیر جانب دار قرار دیتا ہے، تاہم ایران کی جانب سے وہاں متعدد حملے بھی کیے جا چکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!