ملک میں سونے کے بھاؤ میں بڑی کمی
10 گرام سونا 686 روپے کمی سے 2 لاکھ 72 ہزار 462 روپے کا ہوگیا

Webdesk
|
25 Mar 2025
ملک میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی واقع ہوئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونا 800 روپے فی تولہ سستا ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 17 ہزار 800 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونا 686 روپے کمی سے 2 لاکھ 72 ہزار 462 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالرکی کمی سے3021 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
Comments
0 comment