ملک میں سونے کے بھائو میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

ملک میں سونے کے بھائو میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 661 ڈالر فی اونس ہے۔
ملک میں سونے کے بھائو میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

Webdesk

|

29 Nov 2024

کراچی: آج کاروباری ر وز کے دوران گزشتہ روز ہونے والی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 300 روپے ہے۔

ملک میں آج 10 گرام سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 470 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 661 ڈالر فی اونس ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!