ملک سے بہت زیادہ مایوس ہوں ۔۔ صحیفہ جبار سست انٹرنیٹ پر بھڑک اُٹھیں
Webdesk
|
28 Nov 2024
ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے حال ہی میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرصت کے وقت میں فون پر تفریح سے محروم ہوچکی ہیں۔
انسٹاگرام پر صحیفہ جبار نے اس مسئلے کو اُٹھایا، انہوں نے شکایت کی کہ وائی فائی سگنل باتھ روم تک نہیں پہنچ پاتے اور یہ کہ "4G TikTok ویڈیوز لوڈ نہیں ہوپاتیں۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ تک رسائی میں کمی نے ان کا وقت "بورنگ" بنا دیا ہے کیونکہ وہ عام طور پر اسے سوشل میڈیا ایپس پر صرف کرتی ہیں۔
ایک اور پوسٹ میں، صحیفہ جبار کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ تک رسائی ایک "بنیادی حق" ہے۔اداکارہ نے مزید واضح کیا کہ وہ سیاسی پیش رفت میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔
صحیفہ نے ان لاکھوں پاکستانیوں کی حالت زار پر بھی افسوس کا اظہار کیا جو بے پناہ صلاحیتوں کے باوجود نظامی مسائل کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنے شہریوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دے ۔
Comments
0 comment