1 hour ago
مسجد الاقصیٰ پر قبضے کی کوشش، مارکو روبیو سے جواب طلب
Webdesk
|
5 Jun 2026
نیویارک: امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ایک میڈیا رپورٹ پر وضاحت طلب کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل مسجد اقصیٰ کی سرپرستی سے متعلق موجودہ انتظامات میں تبدیلی پر کام کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مجوزہ منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ کے انتظامی امور میں اسرائیل کو زیادہ اختیار مل سکتا ہے، جس میں ائمہ، خطباء اور دیگر اہم مذہبی عہدیداروں کی تقرری سمیت بعض انتظامی معاملات شامل ہیں۔
اس معاملے پر خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کیونکہ مسجد اقصیٰ مذہبی اور سیاسی اعتبار سے انتہائی اہم مقام رکھتی ہے، جبکہ اردن طویل عرصے سے اس کے سرپرست کے طور پر کردار ادا کرتا آ رہا ہے۔
سینیٹر کرس وان ہولن نے اس رپورٹ کے تناظر میں امریکی حکومت کے مؤقف اور ممکنہ پالیسی سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں۔
Comments
0 comment