13 hours ago
میڈیکل کی طالبہ نے منگیتر سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی
متوفیہ نے مبینہ طور پر منگیتر سے جھگڑے کے بعد خودکشی کی ہے۔

Webdesk
|
16 Mar 2025
کراچی کے علاقے لائٹ ہاس کی رہائشی میڈیکل کی طالبہ نے منگیتر سے جھگڑے کے بعد پھندے میں جھول کر خودکشی کرلی۔
ذرائع کے مطابق لائٹ ہاس افتخار مینشن کے قریب فلیٹ سے لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جبکہ کمرے سے ایک نوٹ بھی ملا۔ جس میں منگیتر سے جھگڑے کا ذکر تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی عمر 17 سال اور نام ثمر تھا جو میڈیکل کی طالبہ تھی، لاش کو قانونی کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق متوفیہ نے مبینہ طور پر منگیتر سے جھگڑے کے بعد خودکشی کی ہے۔
Comments
0 comment