میٹا نے ویلنٹائن ڈے پر جوڑوں کو رومانٹک فراڈ سے متعلق خبردار کردیا
![میٹا نے ویلنٹائن ڈے پر جوڑوں کو رومانٹک فراڈ سے متعلق خبردار کردیا](https://dialoguepakistan.com/ur/upload/media/posts/2025-02/13/mytt-ny-wylntty-n-ddy-pr-jwrrwn-khw-rwmnttkh-frdd-sy-mtaalq-khbrdr-khrdy_1739457016-b.jpg)
Webdesk
|
13 Feb 2025
نیویارک: ویلنٹائن ڈے قریب آتے ہی آن لائن فراڈ کرنے والا مافیا بھی سرگرم ہوگیا۔ جس پر میٹا نے خاص طور پر جوڑوں کو خبردار کردیا ہے۔ اس فراڈ کو رومانٹک فراڈ کا نام دیا گیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے بدھ کے روز آن لائن رومانوی فراڈ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے بڑھتے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آن لائن دھوکے بازی کرنے والے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر فراڈ کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرسکتے ہیں۔
یہ ٹولز جعلی آڈیو کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو امیج کے پیچھے چھپنے کی اجازت دیتے ہیں، جس سے وہ ویڈیو کالز کا جواب دے سکتے ہیں، فراڈ کرنے والا اے آئی کے ذریعے کسی مشہور شخصیت کا چہرہ اپنے چہرے پر لگا کر دھوکہ دے سکتا ہے۔
امریکہ میں چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کے محققین نے کہا کہ نوسر بازوں کے گروپ نے مواد بنانے اور ترجمہ کرنے کے لیے اسٹارٹ اپ کے سافٹ ویئر کا بھی استعمال کیا۔
آن لائن فراد کرنے والوں کا بنیادی مقصد ترومانوی تعلقات استوار کرنے اور لوگوں کا اعتماد جیتنے کے بعد آہستہ آہستہ ان سے ذاتی معلومات اگلوانا ہے۔ وہ اس مقصد کیلئے مختلف سوشل نیٹ ورکس کا استعمال کرتے ہیں۔
میٹا کے پاس اس سرگرمی کے صرف ایک حصے کا پتہ لگانے کی صلاحیت ہے۔ میٹا نے وضاحت کی کہ دھوکہ دہی کی نشاندہی کیلئے تصویری تجزیہ کے بجائے طرز عمل کے نمونوں اور تکنیکی اشاروں پر غور کریں۔میٹا نے اپنے صارفین کو رومانس اسکیم سے محتاط رہنے کا مشہور دیا ہے۔
Comments
0 comment