میٹرک بورڈ کراچی نے ملتوی شدہ پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا

میٹرک بورڈ کراچی نے ملتوی شدہ پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا

28مئی کو ملک بھر میں یوم تکبیر (عام تعطیل) کے باعث ملتوی ہونے والا پرچہ بروز اتوار 2 جون 2024 کو لیا جائیگا۔
میٹرک بورڈ کراچی نے ملتوی شدہ پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا

Webdesk

|

29 May 2024

کراچی میٹرک بورڈ نے 28مئی کو  یوم تکبیر کی وجہ سے ملتوی ہونے والے پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرچہ اتوار 2 جون کو لیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات خالد احسان کا کہنا ہے کہ 28مئی کو ملک بھر میں یوم تکبیر (عام تعطیل) کے باعث ملتوی ہونے والا پرچہ بروز اتوار 2 جون 2024 کو لیا جائیگا۔

واضح رہے کہ یکم جون سے انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا آغاز ہورہا ہے ، جن میں سے کچھ امتحانی مراکز میں بیک وقت میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے، لہٰذااس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے 2 جون بروز اتوار کو ملتوی شدہ پرچہ مقررہ امتحانی مراکز پر ہی لیا جا رہا ہے۔

صبح کی شفٹ میں نہم جماعت سائنس گروپ کا ارد و لازمی نارمل کورس، سندھی نارمل کورس لازمی، جغرافیہ آف پاکستان (پرچہ اول)، انگریزی ادب متبادل برائے اردو لازمی اورشام کی شفٹ میں جنرل گروپ دہم جماعت کا عربی (پرچہ دوم)، فارسی(پرچہ دوم)، حسابات خانہ داری اور متعلقہ مسائل (پرچہ دوم)لیا جائیگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!