3 hours ago
نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر سامنے آگئیں
Webdesk
|
12 Jun 2026
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر ایک حالیہ عوامی تقریب میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد صارفین نے ان کے ہاں پہلے بچے کی آمد سے متعلق خوشخبری کی چہ مگوئیاں اور قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں۔
کم عمری میں اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والی نیلم منیر شادی کے بعد سے زیادہ تر دبئی میں مقیم ہیں اور ان دنوں شوبز سرگرمیوں سے نسبتا دور نظر آتی ہیں۔ وہ صرف چند مخصوص تقریبات میں ہی عوامی طور پر سامنے آتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے ایک تقریب میں رائل بلیو رنگ کے خوبصورت لباس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے افتتاحی ربن کاٹا، شرکا اور مداحوں سے خوشگوار موڈ میں ملاقاتیں کیں اور تصاویر بھی بنوائیں۔
اس تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین نے یہ اندازے لگانا شروع کر دیے کہ اداکارہ شاید اپنے پہلے بچے کی منتظر ہیں. جس کے بعد نیک تمناں، دعاؤں اور مبارکبادوں کے کمنٹس آنا شروع ہو گئے۔
تاہم، نیلم منیر یا ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا اعلان سامنے نہیں آیا ہے. جس کی وجہ سے یہ خبریں فی الحال صرف قیاس آرائیوں تک ہی محدود ہیں۔
Comments
0 comment